حافظ نعیم نے کہا تھا کہ ترازو ترقی کی علامت ہے عدل و انصاف کی علامت ہے ۔ منعم ظفر خان
اس شہر میں نوجوانوں کو کوئی سہولت میسر نہیں تھی کھیلوں کے میدان برباد تھے ۔ منعم ظفر خان
حافظ نعیم نے کہا تھا کہ ترازو ترقی کی علامت ہے عدل و انصاف کی علامت ہے ۔ منعم ظفر خان
کراچی : لانڈھی ٹاؤن میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی میڈیا ٹاک۔ انہوں نے کہا کہ حافظ نعیم نے کہا تھا کہ ترازو ترقی کی علامت ہے عدل و انصاف کی علامت ہے۔ ہم نے ثابت کیا ہے کہ پارکوں کا افتتاح ہوا یا کھیلوں کے میدانوں کا افتتاح یا پھر چوک چوراہوں جو روشن کرنا ہو ہماری ٹیم نے خدمت اور دیانت کے ساتھ اس کام کو انجام دیا ہے۔ اس شہر میں نوجوانوں کو کوئی سہولت میسر نہیں تھی کھیلوں کے میدان برباد تھے۔ ہم نے کراچی میں اب تک 115 پارک آباد کئے اور یہ سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کو سنورتا لانڈھی کے تحت ترقی دی جارہی ہے۔ ہم اپنے نوجوانوں کو مزید کھیل کے میدان اور پارک بھی دیں گے۔ ہم نے 35 لوئر سیکنڈری اسکولوں کو آباد کیا ہے جہاں رجسٹریشن نہ ہونے کے برابر تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب تعلیمی ادارے بھی آباد ہورہے ہیں۔ اس شہر سے ٹیکس تو وصول کیا جاتا ہے مگر اس شہر کو کچھ نہیں دیا جاتا۔ ان شا اللہ ووٹ کی حفاظت بھی کریں گے ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ 14 نومبر کو عوام نکلیں بیلٹ بکس کا تحفظ کریں۔ ترازو کامیاب ہوگا تو شہر ترقی کرے گا۔ جب شہر کراچی ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔