Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

شادمان محلہ کمیٹی کے ممبران کی ڈی سی آفس میں سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم سے اہم ملاقات

0

کراچی : شادمان ٹاون میں موجود محلہ کمیٹی کے ممبران آج کل علاقہ کی بہتری کے لئے کام کرتے نظر آرہے ہیں۔ اس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے ڈی سی آفس میں طاحہ سلیم سے ملاقات کی اور علاقہ میں موجود مسائل سے آگاہ کیا۔

حال ہی میں محلہ کمیٹی کے ممبران نے ڈی سی آفس میں سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم سے ملاقات کی اور ان کو علاقہ میں موجود کچرے کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم کو شادمان ٹاون میں موجود کچھ مقام کی تصاویر بھی شئیر کیں جس کا صاف کرانے کے حوالے سے بات بھی کی گئی۔

سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ علاقہ میں صفائی کے حوالے سے کام کو مزید تیز کیا جائے گا۔ جہاں لئبر کی ضرورت ہوگئی وہاں لیبر لگائی جائے گی اور جہاں مشین کی ضرورت ہوگی مشین سے کام لیا جائے گا۔

محلہ کمیٹی کے صدر عمیر عثمانی کا کہنا ہے کہ ہم سندھ سولڈ ویسٹ منجمنٹ بورڈ کی ٹیم سے رابطہ میں ہیں اور علاقہ میں صفائی کے حوالے سے جو کچھ کرسکے گے کریں گے۔

Comments
Loading...