Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

عوام نے اعلان کردیا ہے کہ یہ ملک عوام کی رائے کے مطابق چلے گا۔ ڈاکٹر اسامہ رضی

جن لوگوں نے دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کیا ہے انہیں حب الوطنی کا ثبوت نہیں دیا۔ ڈاکٹر اسامہ رضی

0

عوام نے اعلان کردیا ہے کہ یہ ملک عوام کی رائے کے مطابق چلے گا۔ ڈاکٹر اسامہ رضی

کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی کا دھاندلی زدہ الیکشن عوامی مینڈیٹ کی توہین اور پر امن سیاسی کارکنوں پر تشدد کے خلاف یوم سیاہ کے موقع پر کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے سندھ میں یوم سیاہ منایا جارہا ہے۔ کراچی سے سکھر تک عوام سراپا احتجاج ہیں اور اعلان کررہے ہیں کہ 8 فروری کو انتخابات کے نام پر فراڈ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سمیت پورے ملک میں موجودہ انتخابات کو مسترد کردیا ہے۔ عوام نے اعلان کردیا ہے کہ یہ ملک عوام کی رائے کے مطابق چلے گا۔ یہ ملک چند لوگوں کی مرضی کے مطابق نہیں چلے گا۔ 8 فروری کو ہر پولنگ اسٹیشن پر عوام نے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے ووٹ کاسٹ کیا۔ پورے ملک میں عوام کی رائے بالکل واضح تھی۔ 8 فروری کے روز کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کے حق میں ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی رات کو نتائج تبدیل کرکے بھتہ خوروں اور ڈاکوؤں پر مسلط کیا۔ بوری بند لاشوں کی سیاست کرنے والوں کو مسلط کیا گیا ہے۔ جن لوگوں نے دہشت گردوں کو عوام پر مسلط کیا ہے انہیں حب الوطنی کا ثبوت نہیں دیا۔ 8 فروری کو عوام کے انقلاب کی قدر کریں اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کریں۔ عوام کی رائے پر ڈاکا سب سے بڑی کرپشن اور ڈکیتی ہے، عوام کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے پورے ملک میں یوم سیاہ منایا گیا ہے اور ہم اپنے احتجاج کا ف
دائرہ مزید وسیع کریں گے۔ عوام دوچہرے والی جمہوریت کو قبول نہیں کریں گے۔ عوام قبضہ شدہ نتائج کو کسی صورت قبول کردیا ہے ہماری تحریک جاری رہے گی۔

Comments
Loading...