Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

انٹرنیٹ صارفین کو فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

سارفین نے انٹرنیٹ ڈیلرز کو شکایت دینا شروع کردیا۔

0

انٹرنیٹ صارفین کو فیس بک، ٹیوٹر، انسٹاگرام، استعمال کرنے میں مشکلات کا سامنا

پاکستان : سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور انسٹاگرام منگل کی شام پاکستان، ہندوستان اور دنیا کے کئی دیگر حصوں میں بند ہوگئے۔ صارفین نے ان دونوں پلیٹ فارمز پر لاگ ان مسائل کی شکایت کی۔ وہ فیس بک اور انسٹاگرام دونوں سے لاگ آؤٹ ہوئے تھے۔ کچھ انسٹاگرام اور فیس بک پر لاگ ان ہونے سے بھی قاصر تھے۔ کئی صارفین کو پاس ورڈ تبدیل کرنے کو بھی کہا گیا۔ اس کے فوراً بعد یوٹیوب صارفین کو بھی اسی طرح کے مسئلے کا سامنا کرنا شروع ہوگیا۔

کچھ صارفین نے اپنے فیس بک اور انسٹاگرام کے پاسورڈ بھی تبدیل کرنے کی کوشش کی لیکن نئے پاس ورڈ کے ساتھ بھی وہ لاگ ان نہیں کرسکے۔ جس کے بعد صارفین کو ایسا لگا کہ انٹرنیٹ میں کوئی شکایت آئی ہے اور وہ بھی ڈیلر کی طرف سے تو انہوں نے اس کی شکایت انٹرنیٹ ڈیلرز کو دینا شروع کردی۔

بندش سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ ڈاون ڈیٹیکٹر نے بھی انکشاف کیا ہے کہ میٹا پلیٹ فارمز کے فیس بک اور انسٹاگرام منگل کو دسیوں ہزار صارفین کے لیے ڈاؤن تھے۔ فیس بک کے لیے بندش کی 300,000 سے زیادہ رپورٹس تھیں جب کہ انسٹاگرام کے لیے 20,000 سے زیادہ رپورٹس تھیں، ویب سائٹ کے مطابق جو صارفین سمیت متعدد ذرائع سے اسٹیٹس رپورٹس کو اکٹھا کرکے بندش کا پتہ لگاتی ہے۔

Comments
Loading...