بلوچستان سے آنے والے وفد کا ایم کیو ایم پاکستان میں اپنی شمولیت کا اعلان
ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہا در آبا دپر بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات
بلوچستان سے آنے والے وفد کا ایم کیو ایم پاکستان میں اپنی شمولیت کا اعلان
کراچی : متحد ہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز بہا در آبا دپر بلوچستان کی مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد سینئر ڈپٹی کنوینر سید مصطفی کمال سے ملاقات۔
ملاقات کے بعد بلوچستان سے آنے والے وفد نے ایم کیو ایم پاکستان میں اپنی شمولیت کا اعلان کیا اس اعلان پر سید مصطفی کمال نے انہیں ایم کیو ایم پاکستان میں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آپکی شمولیت اس امر کی غمازی کرتا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی سیاسی سوچ و فکر فروغ پا رہی ہے۔
سید مصطفی کمال نے وفد پر زور دیا کہ آ ج جدید عہد کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے اپنے آپکو سوشل میڈیا سے منسلک کریں اور ایم کیو ایم پاکستان کے فکر و فلسفے کو فروغ دینے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔