مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب کا ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ۔
کراچی : ضلع کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے 30 جون کی ڈیڈ لائن مقرر کیے جانے کے بعد متعلقہ ٹیموں نے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار مزید تیز کر دی ہے، اور شہر بھر میں جاری متعدد منصوبے جلد مکمل ہو جائیں گے۔
کورنگی کریک میں جاری سڑکوں کی بحالی کا کام بھی آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔