Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جاوید صدیقی، چیئرمین مرکزی تاجران فورم کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ میں شرکت۔

جاوید صدیقی، چیئرمین مرکزی تاجران فورم، اپنے وفد کے ہمراہ اواری ٹاور میں منعقد ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

0

کراچی : جاوید صدیقی، چیئرمین مرکزی تاجران فورم کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ میں شرکت جاوید صدیقی، چیئرمین مرکزی تاجران فورم، اپنے وفد کے ہمراہ اواری ٹاور میں منعقد ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔

ان کے ہمراہ صدر افسریار خان اور جنرل سیکرٹری جمال شیخ بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان فورم کے ذمہ داران سے تفصیلی ملاقات کی، جہاں تاجروں کو معاشی مسائل پر تجاویز پیش کی گئیں۔

مرکزی تاجران فورم کی جانب سے اس امر کو سراہا گیا کہ ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ میں آئی ٹی سیکٹر، ایجوکیشن اور ہیلتھ پر عائد ڈیوٹیز میں کمی کی تجاویز شامل کی گئیں، جو ملکی معیشت اور نوجوانوں کے مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں۔

آخر میں جاوید صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان اور بزنس فورم کے وفد کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے تاجر برادری کے موقف کو نہ صرف سنا بلکہ شیڈو بجٹ میں مؤثر انداز میں شامل بھی کیا۔

Comments
Loading...