Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

آج حماس نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ منعم ظفر خان

غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اہلیان کراچی نے سڑکوں پر نکل کر اظہار یکجہتی کی۔ منعم ظفر خان

0

آج حماس نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ منعم ظفر خان

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اہلیان کراچی نے سڑکوں پر نکل کر اظہار یکجہتی کی۔ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے مجاہدین نے دنیا کو بتا دیا کہ اسرایئل کی ساری جاسوسی فیل ہو گئی ہے۔ آج حماس نے اسرائیل کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے۔ مغربی ممالک بھی اسرائیل کی پشت پر کھڑے تھے۔ وہ سمجھتے تھے کہ جدید ہتھیاروں سے جذبہ ایمانی کو شکست دے سکتے ہیں۔ 400 دن سے زائد جنگ جاری رہی۔ لیکن الحمدللہ غزہ کے مسلمانوں کو شکست نہیں دی جا سکی۔ ایک صدی قبل ہم نے دیکھا پوری دنیا سے لاکر یہودیوں کو فلسطین کے ساتھ بسایا گیا۔ 16 مہینوں تک بموں کی برسات ہوتی رہی۔ یونائیٹڈ نیشن کی صرف قراردادیں ہی پیش ہوتی رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا ان قرادادوں کو وٹو کرتا رہا۔ یحییٰ سنوار اپنے مجاہدین کے ساتھ میدان جنگ میں موجود تھا۔ الحمدللہ شہادت کے جذبہ کو شکست نہیں دی جا سکتی۔ اسلامی ممالک کے حکمران امریک سے خوف زدہ تھے۔ حماس نے پورے وقار کے ساتھ معاہدہ کیا۔ رہا کئے گئے اسرائیلی قیدیوں کو فلسطین کا نقشہ تحفہ میں دیا۔ مسلمان حکمرانوں پر موت کا سکتہ طاری ہے۔ یہ فلسطین اور عرب کا مسلہ نہیں یہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے۔ دو ریاستی حل کوئی حل نہیں ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ جہاد کا راستہ اپنانا ہو گا۔ یہی ایک واحد حل ہے۔ جدوجہد کا یہ سفر آگے بڑھے گا۔ اسلام کا مستقبل تابناک ہو گا۔

Comments
Loading...