جس لائین کے لئے پیسے جمع کئے گئے, اس کو فری میں ٹھیک کرادیا گیا
شادمان ٹاون میں پانی کی لائین کا ایک بہت بڑا مسلہ جماعت اسلامی چیرمین فرحان سہیل اور کونسلر منیب وسیم نے بغیر کسی پیسے کے حل کرادیا
جس لائین کے لئے پیسے جمع کئے گئے, اس کو فری میں ٹھیک کرادیا گیا
کراچی : نارتھ ناظم آباد یوسی نمبر 02، شادمان ٹاون میں صائمہ فلیٹ کے سامنے والے گھروں اور مدینہ فلیٹ میں پانی کا ایک بڑا مسلہ تھا۔ ان کی لائین سے پینے کا پانی نہیں آتا تھا۔ جس کی وجہ سے علاقہ مکین کافی پریشان تھے۔
اس حوالے سے کئی دفعہ واٹر بورڈ کے ساتھ علاقہ کے لوگوں نے میٹنگ بھی کی اور کئی تجاویز پیش کی گئی۔ جس میں سے ایک تجویز 6 انچ کی لائین سے ان کو پانی دینا تھا۔
جماعت اسلامی نے حلف اٹھایا اور یوسی آفس میں منتخب نمائیندوں نے بیٹھنا شروع کیا۔ تو یہاں رہنے والوں نے ان سے بھی اس حوالے سے رابطہ کیا۔ جماعت اسلامی چیرمین جناب فرحان سہیل نے کونسلر منیب وسیم کو ہدایت کی کہ وہ واٹر بورڈ کے ساتھ مل کر ان کے پانی کے مسلہ کو جلد از جلدٹھیک کریں۔
منیب وسیم نے اس سلسلہ میں واٹر بورڈ ایک سی این جناب سہیل طعیب سے بات کی اور انہوں نے منیب وسیم کو اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کام کو کرانے کو کہا۔
منیب وسیم نے خود کھڑے ہوکر اس کام کو کرایا تو پتہ یہ چلا کہ لاین میں کسی نے تھیلی میں سمنٹ ڈال کربند کردیا تھا۔ جس کو نکالنے کے بعد سے وہاں موجود پانی کا مسلہ حل ہوگیا۔
جس پر علاقہ میں رہنے والے لوگوں نے واٹر بورڈ اور جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔
منیب وسیم نے کہا کہ اس لائین کو ٹھیک کرنے میں واٹر بورڈ کی محنت ہے۔ ہماری پوری کوشش ہے کہ شادمان ٹاون میں جہاں جہاں پانی کا مسلہ موجود ہے اس کو دیکھ کر صحیح کیا جائے۔ اس پورے معملے پر مجھے لوگوں نے بتایا کہ لوگوں سے پیسے جمع کئے گئے ہیں جبکہ میں میں نے لوگوں کو کہا آپ کو کسی کو بھی کوئی پیسہ دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ الحمرہ فلیٹ کی یونین سے بھی بات ہوئی انہوں نے بھی بتایا کہ پیسے جمع کرنے کا بولا ہے۔ میں نے ان کو بھی منع کیا۔ ہمارا کام ہے لوگوں کو آسانی فراہم کرنا۔ نا کہ ان کو مشکلات میں اور پریشان کرنا۔