Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے چھ ملزمان گرفتار

ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔

0

کراچی کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چھیننے اور چوری کرنے والے چھ ملزمان گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکل چھیننے / چوری کر نے والے چھ ملزمان گرفتار، کراچی کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ چھ مو ٹر سائیکلیں بر آمد۔ وھیکل لفٹنگ کی وارداتوں کو روکنے کے لئے اے وی ایل سی، پولیس اسٹیشن نے کا روائی کر تے ہوئے کراچی کے مختلف علاقوں سے مو ٹر سائیکلیں، چھیننے / چوری کر نے کی متعدد وارداتوں میں ملوث چھ (06) ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع و خفیہ اطلاعات کی مدد سے گرفتارکر کے ملزمان کے قبضہ سے کراچی کے مختلف علاقوں سے سرقہ شدہ چھ (06) مو ٹر سائیکلیں بر آمد کر لیں۔

واضح رہے کہ ملزمان زیادہ تر وارداتیں کلفٹن، گلشن اقبال، نیو کراچی، نا ظم آباد، کورنگی اور شاہ فیصل کا لونی کے علاقوں میں کر تے تھے۔ ملزمان چوری / چھینی گئی مو ٹر سائیکلوں کے جعلی کا غذات (رجسٹریشن کارڈ) بنوا کربسوں کے ذریعہ تربت (بلوچستان) پنجاب اور کے پی کے لے جا کر فروخت کر تے تھے۔ ملزمان کے دیگر عدم گرفتار مفرور ساتھی ملزمان کی گرفتاری اور مزید گاڑیوں کی بر آمد گی کے لئے چھا پے ما رے جا رہے ہیں۔

گرفتار ملزمان: نمبر 1: فضل الرحمان عرف فیصل عرف پارٹی ولد عظاء الرحمان۔ نمبر 2: دانش شکیل عرف بیٹری ولد شکیل احمد۔ نمبر 3: عبداللہ عرف اکبر بلوچ ولد حاجی غلام خان۔ نمبر4: قاری عطاء اللہ ولدنصیر احمد۔ نمبر 5: عمر پٹھان ولدعبیداللہ۔ نمبر 6: عمر سرائیکی ولدمحمد اکبر۔

برآمد گی: نمبر 1: مو ٹر سائیکل نمبر کے او کے-8594 یونیک 70 تھانہ گذری سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 936/2023 ہے۔

نمبر2: مو ٹر سائیکل نمبر آر این سی-8548 ھنڈا 70 تھانہ عزیز بھٹی سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 936/2023 ہے۔

نمبر 3: مو ٹر سائیکل نمبرکے ائی وی-4928 یونیک 70 تھانہ این کے ائی اے سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 334/2023 ہے۔

نمبر 4: مو ٹر سائیکل نمبرکے ایل اے-3316 یونیک 70 تھانہ بلدیہ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 124/2023 ہے۔

نمبر 5: مو ٹر سائیکل نمبرکے جے ڈبلیو-1326 یونیک 70 تھانہ کلفٹن سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر322/2023 ہے۔

نمبر 6: مو ٹر سائیکل نمبرایم این ایل-7631 یونیک 70 تھانہ سٹی کورٹ سے سرقہ ہے جس کا مقدمہ الزام نمبر 54/2021 ہے۔

Comments
Loading...