ایم کیو ایم نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی نے گزشتہ 76 سال پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہین۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن
ایم کیو ایم نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن
کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب۔ کراچی پریس کلب کاشکر گزار ہوں کہ جنہوں نے امیر پاکستان منتخب ہونے سب سے پہلے دعوت نامے کا خط ارسال کیا۔ جماعت اسلامی کی حق دو کراچی تحریک کامیاب ہوئی اور ووٹ کے پیمانے پر بھی ڈبل گئی۔ انہوں نے کہا کہ قومی انتخابات میں فارم 45 کے بجائے فارم 47 پہلے سے لکھے گئے فارم پر حکومت بنائی گئی۔ فارم 47 پر قائم حکومت کو ہم تسلیم نہیں کرتی۔ فارم 47 کی حکومت کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ ہم حیران ہیں کہ مسلم لیگ ن جس نے ماضی میں دو تہائی اکثریت سے حکومت کی لیکن انہوں نے جعلی مینڈیٹ کو تسلیم کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بری طرح شکست ہوئی ہے اور عملا اب مسلم لیگ کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہے۔ قوم بیدار ہوچکی ہے اور انہوں نے بڑی بڑی پارٹیوں کو انتخابات میں مسترد کردیا ہے۔ ملک کو صحیح طریقے سے چلانے کے لیے سب کو بٹھا کر بات کرنی چاہیئے ورنہ عوام کے غیض و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ چیف جسٹس آف پاکستان کو فارم 45 کے مطابق حکومت قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ہم سپریم کورٹ آف پاکستان میں آپریشن دائر کررہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ فارم کمیشن قائم کی جائے اور فارم 45 کے مطابق حکومت قائم کی جائے۔ پورے پنجاب میں کسان احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔ ملک میں 4 فیصد لوگوں کے پاس بڑی بڑی زمینیں موجود ہیں۔ گندم کی کٹائی شروع ہوچکی ہے اور تاریخ میں گندم اس دفعہ زیادہ کاشت ہوئی ہے۔ 30 لاکھ ٹن گندم کو امپورٹ کیا گیاہے۔ جن لوگوں نے 30 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی ہے ان کا عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ جعلی سازی اور فراڈ کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔ کل پنجاب بھر میں بھرپور طریقے سے جماعت اسلامی گندم نہ خریدنے پر احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ جاگیردار اور وڈیروں کی قبضہ کی ہوئی زمینوں کو عام کسانوں میں تقسیم کی جائے۔ جماعت اسلامی ہاریوں اور کسانوں کی آواز بنے گی۔ جماعت اسلامی ہاریوں اور کسانوں کے ساتھ کی جانے والی زیادتیوں کے خلاف یکم مئی کو اپنا لائحہ عمل پیش کریں گے۔ 54 فیصد ایکسپورٹ کراچی سے ہوتی ہے لیکن بنیادی طور پر گیس کا بحران ہے، پانی موجود نہیں اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہے۔ صوبہ سندھ بد نصیب صوبہ رہا ہے پیپلز پارٹی مسلسل 16ویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم نے ہر دور میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا ہے اور اب بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ پاکستان کی بدترین تاریخ ہے کہ جس میں سندھ میں پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کو مسلط کیا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ ہر حکومت صرف اعلانات ہی کررہی ہوتی ہے لیکن عملا کچھ نہیں ہوتا۔ گذشتہ 15 سال سے پانی اور گیس کا بحران ہے۔ ہمیں پڑھایا جاتا ہے کہ گیس کے بلاکس ختم ہونے والے ہیں۔ پاک ایران گیس پائپ لائن کا منصوبہ موجود ہے لیکن اسے مکمل نہیں کیا گیا۔ پاکستان کے حکمران امریکہ کے کہنے پر پائپ لائن نہیں بنارہی ہے۔ پاکستان کو اربوں روپے کا نقصان امریکہ کی ناراضگی مول نہ لینے کی وجہ سے ہوا۔ پاکستان میں ٹاپ بیوروکریٹس ، جرنیل ، وڈیرے اور جاگیرداروں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے جائیدادادیں بنائی ہوئی ہیں ۔ سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا۔ اگر اپنے کام کے علاوہ باقی کام کریں گے تو کوئی بھی ادارہ نہیں پنپ سکے گا۔ جماعت اسلامی نے گزشتہ 76 سال پاکستان کی جغرافیائی و نظریاتی تحفظ کے لیے قربانیاں دی ہین۔ آئیں کی تشکیل میں جماعت اسلامی نے بنیادی کردار ادا کیا ہے۔ پروفیسر غفور جیسی قیادت نے آئیں کی ترویج کے لیے اپنا بنیادی کردار ادا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی پی امبریلا کا کردار ادا کرسکتی ہے۔ جماعت اسلامی قوم کو بھنور سے نکال سکتی ہے اس کے لیے سب سے پہلے حکومت سے دستبردار ہونا پڑے گا۔ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو قوم سے معافی مانگنی ہوگی ۔ مسلم لیگ ن حکومت میں شامل ہیں اور جو جماعتیں حکومت میں شامل نہیں وہ احتجاج کررہی ہیں کہ فارم 47 کی بنیاد پر ہمیں حکومت دی جائے۔ اس لیے سب کو آئینی تشخص کو برقرار رکھنے کے لیے دستبردار ہونا پڑے گا ، غلطیوں کا اعتراف کرنا ہوگا اس کے بعد جماعت اسلامی امبریلا بن کر قوم کو بھنور سے نکالے گی۔ اگر حکومت سمجھتی ہے کہ امریکہ خوش ہے تو حکومت چلتی رہے گی تو یہ زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔ جماعت اسلامی پورے ملک کے نوجوانوں کو موبلائز کرے گی۔ جماعت اسلامی آئندہ دوسال میں پورے پاکستان سے دس لاکھ طلبہ و طالبات کو فری آئی ٹی کورسز کروائیں گے۔ کراچی میں رواں سال 64 شہری اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں اپنی جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ کچے اور پکے کے ڈاکوں ایک ہی ہیں انہیں حکومتوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ آئیں کی بالادستی اور جمہوریت کی بقاء اسی میں ہے کہ سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر جانا ہوگا۔
اس موقع کو مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی، عبوری امیر کراچی منعم ظفر خان، نائب امیر کراچی مسلم پرویز، سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،سوشل میڈیا کے نگراں سلمان شیخ ودیگر بھی موجود ہیں۔
کراچی: میٹ دی پریس میں کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی نے حافظ نعیم الرحمن کو گلدستہ ، سندھی اجرک و سندھی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔