Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن

حکمرانوں کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی اور بلوچوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ حافظ نعیم الرحمن

0

بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی۔ حافظ نعیم الرحمن

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کا بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل اور ان کا حل کے عنوان سے سیمینار سے کراچی پریس کلب پر صدارتی خطاب۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ قیادت کا کراچی پریس کلب پر خیر مقدم کرتا ہوں۔ جنہوں نے بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کی ہے۔ جماعت اسلامی بلوچ عوام کے حقوق کے لیے لاہور مینار پاکستان میں بھی جلسہ کرے گی اور اسلام آباد میں بھی مقدمہ لڑیں گے۔ اسمبلی میں بیٹھے ہوئے لوگ پنجابی پٹھان اور مہاجر میں تقسیم نہیں ہوتے سب ایک ہوتے ہیں لیکن عوام کو ذاتی مفادات کے لیے تقسیم کرتے ہیں۔ بانی پاکستان قائد اعظم نے اپنا آخری وقت بھی کویٹہ زیارت میں گزارا ہے۔ حکمرانوں کو اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی اور بلوچوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے۔ اگر بلوچستان کے عوام کو عزت اور ان کے حقوق دیں گے تو یہی بلوچ فوج سے زیادہ محب وطن ثابت ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے لیے بلوچستان کی حقیقی قیادت سے بات کرنا ہوگی۔ فارم 47 کی پیداوار بلوچستان کے حقیقی نمائندہ نہیں ہیں۔ مولانا ہدایت الرحمن نے بھرپور جدوجہد کی اسی وجہ سے انہیں عوام نے منتخب کیا۔ جعفرآباد سے عبد المجید بادینی کو بھی عوام نے بھاری مینڈیٹ دے کر کامیاب کیا ہے۔ بلوچستان میں بہت سارے خزانے موجود ہیں لیکن حکمرانوں کی نظر خزانوں پر تو ہے لیکن عوام کو عزت نہیں دیتے۔ اگر کوئی دہشت گرد موجود ہے تو اسے آئین اور قانون موجود ہے اس کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ پاکستانی آئین کے مطابق جو جرم کرتا ہے انہیں عدالتوں میں لانا چاہیئے نا کہ لاپتا کترینا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی آئین میں یہ موجود نہیں ہے کہ لوگوں کو پکڑ کر لاپتا کردو۔ حکومت کے جرنیل ہوش کے ناخن لیں بلوچستان کے عوام کو بازیاب کریں اور آئین اور قانون نے مطابق فیصلہ کریں۔ لاپتا قانون کو ایکٹویٹ کیا جائے اور طاقت کے زور سے بلوچستان کے عوام پر ظلم بند کیا جائے۔ ہم آئین اور قانون کی بالادستی چاہتے ہیں اور سب کو اسی پر عمل کرنا ہوگا۔ فوج، بیوروکریٹ ، عدالت اور ہر شہری کے لیے آئین اور قانون میں حدود موجود ہے۔ بلوچستان کے لاپتا افراد کو بازیاب کرکے گھروں میں بھیجا جائے ، ان کی عزت کی جائے۔ بلوچستان کے مسائل حل ہو جائے تو 3 ماہ میں خود بلوچستان کے عوام اپنے صوبے کا دفاع کریں گے اور ملک ترقی کرے گا۔ بلوچستان کے عوام سے مزاکرات کیے جائیں اور انہیں ضروریات زندگی کی سہولیات فراہم کی جائیں

انہوں نے کہا کہ بلوچستان واحد صوبہ ہے جو پورے ملک کے سولر انرجی کا انتظام کرسکتا ہے۔ کویٹہ سے کراچی تک موٹر وے موجود نہیں جس کے باعث سالانہ 8 ہزار لوگ مرجاتے ہیں۔ بلوچستان سے ملنے والے منرلز میں سے 20 فیصد حصہ بلوچستان کے عوام کو دےدیا جائے تو صوبہ بھی ترقی کرے گا اور پاکستان بھی۔ پہلے صرف سندھ میں سسٹم کام کررہا تھا اور اب سسٹم کو اسلام آباد میں جاکر بٹھادیا ہے۔ اب کرپشن میں کس کا فیصد سب سے زیادہ ہے اس میں مقابلہ کیا جارہا ہے۔ سی پیک میں بلوچستان کے عوام کا حصہ ہونا چاہیے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور بلوچستان کے عوام کو عزت دیں اور انہیں گیس فراہم کریں۔ بلوچستان میں موجود منرلز کو چند سرداروں کے حوالے کردیا گیا ہے جس سے حکمران فایدہ اٹھا رہے ہیں۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے ساتھ ہے ، بلوچستان کے عوام جماعت اسلامی کی تحریک کا حصہ بنیں۔ حق دو بلوچستان تحریک کو امیر صوبہ بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن لیڈ کریں گے۔ بلوچستان میں موجود چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو وہ حق دو بلوچستان کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کا ساتھ دے۔ بلوچستان کی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے فارم 47 کی پیداوار عوام کے نمائندے نہیں ہیں۔

Comments
Loading...