منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے درمیان رہتے ہوئے مسائل کو حل کررہے ہیں۔چیئرمین محمد یوسف
مرکزی شاہراہ پرتباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا جائزہ۔
بڑھتی ہوئی آبادی کے حساب سے واٹر اینڈ سیوریج سسٹم کوتبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین محمدیوسف
کراچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاون محمد یوسف کا سیکٹر 5-ایف دعا چوک کا دورہ۔مرکزی شاہراہ پرتباہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی کے کام کا جائزہ۔ اس موقع پروائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، یوسی چیئرمین و دیگر ٹاؤن افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں بڑی رہائشی عمارتیں بھی بن گئی ہیں جس سے آبادی میں بھی اضافہ ہوا ہے۔جبکہ نیو کراچی ٹاؤن میں واٹر اینڈ سیوریج سسٹم برسوں پرانا ہے اور اس سسٹم کی معیاد اب ختم ہوچکی ہے۔کلک کے تعاون سے 7000 ہزار روڈ پر جو لائن ڈالی گئی ہے اس کے لوپ ابھی تک سیوریج لائنوں سے نہیں جوڑے گئے ہیں۔
جس کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہے، برساتی نالوں اور سیوریج لائنوں کو الگ الگ کر ناضروری ہے۔ انسان کی سب سے بڑی ضرورت صاف پانی ہے جس کی ترسیل بلا تعطل جاری رہنی چاہئیے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑھ رہا ہے کہ ان خستہ لائنوں کی وجہ سے روزانہ ہزاروں گیلن پانی ضائع ہورہا اور لوگ پانی خرید کر استعمال کررہے ہیں جبکہ ٹینکر مافیا کی چاندی ہوگئی ہے،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ عوام کے سب سے بڑے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داری ادا کرے اورنیو کراچی ٹاؤن میں واٹر اینڈ سیوریج کے پورے سسٹم کو تبدیل کرے۔
منتخب بلدیاتی نمائندوں کے باربارکہنے پر صرف دو یا چار لائنیں تبدیل کردی جاتی ہیں اور کام چلایا جاتا ہے جو کچھ عرصے بعد پھر سے خراب ہوجاتی ہیں۔منتخب نمائندے عوام کے درمیان رہتے ہوئے ان مسائل پر نظر رکھتے ہیں اور اداروں کے ذمہ داروں سے مسائل کے حل کے لئے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں اور عوامی شکایات پر آج الحمداللہ نیو کراچی فائیو ایف کی مرکزی شاہراہ پر خراب سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہا ہے مزکورہ لائن سے گندے پانی کے رساؤ کی وجہ سے شاہراہ اور علاقے میں گندے پانی کا اجتماع رہتاتھا اس گندے پانی کی وجہ سے مچھر اور مختلف بیماریا ں پیدا ہورہی تھیں جس سے علاقہ مکین پریشان تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے اس گلے سڑے نظام میں بھی عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور انشاء اللہ ہم محدود وسائل میں عوام کے مسائل اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی جاری رکھیں گے۔