ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کراچی کے تھانہ جات کو نئی موٹرسائیکلیں فراہم کر دیں۔
تقریب کے موقع پر اے آئی جی، ایم ٹی، ایس ایس پی جنید شیخ صاحب بھی موجود تھے۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کراچی کے تھانہ جات کو نئی موٹرسائیکلیں فراہم کر دیں۔
کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی خادم حسین رند نے کراچی کے تھانہ جات کو نئی موٹرسائیکلیں فراہم کر دیں۔ نئی موٹرسائیکلیں کراچی کے تینوں زونز میں مختلف تھانہ جات کو فراہم کی جائینگی تاکہ موثر گشت کا مربوط نظام بنا کر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔ کراچی پولیس چیف کا اس ضمن میں کہنا ہیکہ تھانے کو مضبوط بنانے کیلئے اضافی نفری، سواریاں و دیگر تمام درکار سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں تاکہ وارداتوں میں کمی کیلئے تھانہ سطح پر اقدامات کئے جائیں۔
تقریب کے موقع پر اے آئی جی، ایم ٹی، ایس ایس پی جنید شیخ صاحب بھی موجود تھے۔ کراچی پولیس چیف نے ایس ایس پی جنید شیخ اور انکی ٹیم کو موٹر سائیکلوں کی بحالی پر شاباش بھی دی اور امید ظاہر کی کہ مذکورہ موٹرسائیکلوں کے آن روڈ ہونے سے شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں کمی آئیگی۔