امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا دورہ
ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف پھولوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرکا چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کے ہمراہ پھولوں کی نمائش کا دورہ
کراچی : منعم ظفر خان نے نصرت اللہ کے ہمراہ لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقدہ تین روزہ فلاور شو کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں کامران سراج، یوسی چیئرمین عارف منیر، وائس چیئرمین عرفان شاہ، ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
افتتاح کے بعد مہمانانِ خصوصی نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائش میں رکھے گئے رنگا رنگ اور نایاب پھولوں و پودوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف نے فلاور شو میں پیش کیے گئے مختلف اقسام کے پھولوں، آرائشی پودوں اور ان کی دیکھ بھال سے متعلق بریفنگ دی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ایسے صحت مند اور مثبت پروگرام شہریوں کو خوبصورت اور سرسبز ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ پارکوں اور گرین بیلٹس کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے اور شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلاور شو جیسے پروگرام نہ صرف ماحولیاتی شعور اجاگر کرتے ہیں بلکہ عوام میں باغبانی کے فروغ کا بھی سبب بنتے ہیں۔ ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے آئندہ بھی ایسے عوامی فلاحی اور تفریحی پروگراموں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا۔