کے- الیکٹرک کے حوالے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس، جمال احمد کے-الیکٹرک کے آفس پہنچ گئے
کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو مثبت جوابات ملے۔
کے- الیکٹرک کے حوالے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس، جمال احمد کے-الیکٹرک کے آفس پہنچ گئے
کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کی مختلف یوسیوں کے رہائشیوں کی جانب سے کے الیکٹرک کے حوالے سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور مینٹیننس کے نام چھ چھ گھنٹے اسٹار کنزیومرز کی لائٹ بند کرنے پر ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ آفس میں کئی شکایات موصول ہونے پر۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد نارتھ ناظم آباد ٹاؤن آرگنائزر شہزور اِبراھیم بھائی اور رکن ٹاؤن بلدیاتی کمیٹی عدنان جمال بھائی کے الیکٹرک کے آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر نبیل صاحب اور جی ایم تقی رضا صاحب سے ملاقات کی اور عوام کی شکایات سے اگاہ کیا اور اسکے حل کے لیے فوری اقدامات کرنے کی درخواست کی۔
کے الیکٹرک کے اعلیٰ افسران کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کے ذمہ داران اور حق پرست رکن صوبائی اسمبلی کو مثبت جوابات ملے۔
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی کی درخواست پر کے الیکٹرک کی جانب سے گرمی کے پیش نظر اب علاقوں میں روٹین مینٹیننس کے کاموں کو فالحال روک دیا گیا ہے۔ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے حوالے سے ادارے کی پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عنقریب اگاہی دے دی جائے گی۔