ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے پانی کے حوالے سے احتجاج کو ختم کرانے میں ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان کا اہم کردار
شدید گرمی میں عوام کے درمیان موجود ایس ایچ او تیموریہ نے عوام سے بات کرکے احتجاج ختم کرایا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ہونے والے پانی کے حوالے سے احتجاج کو ختم کرانے میں ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان کا اہم کردار
تفصیلات کے مطابق دسٹرکٹ سینٹرل میں پچھلے کچھ تین ہفتوں سے پانی کے حوالے سے احتجاج جاری ہے۔ سب سے پہلا احتجاج سخی حسن چورنگی پر کیا گیا اور عوام نے مین شاہراہ کو بند کردیا تھا۔ اس وقت پاکستان پیپلز پارٹی سے شاہد حسین نے عوام کے درمیان آکر احتجاج کو ختم کرایا اور عوام نے ان کی بات مانتے ہوئے احتجاج کو ختم کیا۔
اس کے بعد پچھلے دو ہفتوں سے سخی حسن پمپنگ اسٹیشن پر عوام احتجاج کررہی ہے۔ عوام میں بفرزون، بلاک ایس، بلاک این، بھٹو کالونی، بلاک ٹی اور گلبرگ ٹاون کے لوگ شامل ہوئے۔ احتجاج کی سربراہی میں شادمان ٹاون سے عمیر عثمانی، جاوید صدیقی اور بفرزون سے عمر عبداللہ شریک تھے۔ لوگوں نے سخی حسن سے پیپلز چورنگی اور پیپلز چورنگی سے سخی حسن آنے والی سڑک کو بند کردیا تھا۔ ہائیڈرنٹ پر موجود ٹینکرز کو بھی نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔
اس دوران ایس ایچ او تیموریہ آئے اور عوام کے درمیان موجود رہے اور لوگوں سے بات بھی کرتے رہے۔ ان کی شکایت کو سنا اور واٹر کارپوریشن نارتھ ناظم آباد کے عملے سے بھی رابطہ کیا اور بات کی۔ دونوں احتجاج میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا اور عوام سے بات کرنے کے بعد اس کو ختم بھی کرایا۔
پچھلے اتوار کو ہونے والے احتجاج میں لوگوں نے اپنا اگلا احتجاج بھی بتایا اور اس میں ایس ایچ او تیموریہ کو بھی شرکت کی دعوت دے ڈالی۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ عوامی نمائیندے ہیں اور ہم آپ کی عزت کرتے ہیں اس وجہ سے آپ کے کہنے پر احتجاج کو ختم کررہے ہیں۔ لیکن اگر پانی کی صورتحال بہتر نا ہوئی تو اگلا احتجاج ایم ڈی واٹر کارپوریشن اور ڈاکٹر عاصم کے گھر پر کیا جائے گا۔
ان کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ہمارے ٹرن کا پانی ہمارے ٹرن کے ٹائم کے مطابق ہمیں ملنا چاہیئے۔ ایس ایچ او تیموریہ نے عوام کے درمیان موجود رہ ہے بہت ہی اچھے طریقہ سے اس احتجاج کو ختم کرانے میں اہم کردار ادا کیا۔