چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے شادمان ٹاون سیکٹر 14 اے میں صفائی مہم کا آغاز
نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل اور ان کی ٹیم عوام کی خدمت کے لئے ہر دم موجود ہے۔ مشائق نور خان
چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر ٹی ایم سی نارتھ ناظم آباد کی جانب سے شادمان ٹاون سیکٹر 14 اے میں صفائی مہم کا آغاز
تفصیلات کے مطابق شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے، یوسی 2 میں ٹی ایم سی کی جانب سے صفائی مہم کا آغاز کردیا گیا۔ نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل کی ہدایت پر اس صفائی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس صفائی مہم کی نگرانی چئیرمین کے کوآرڈینیٹر مشائق نور خان کررہے ہیں۔
مشائق نور خان نے بتایا کہ انہوں نے آج صبح ٹاون کی لیبر کو استعمال کرتے ہوئے شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے کی گلی نمبر 1 سے 5 تک صفائی کروائی۔ اس کام کے دوران وہ خود ٹیم کے ساتھ موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چئیرمین فرحان سہیل اور ان کی پوری ٹیم عوام کی خدمت کے لئے ہر دم جوود ہے۔ عوام کو کسی قسم کی کوئی بھی شکایت ہو تو وہ درخواست کے ساتھ یوسی آفس آکر چئیرمین یا ان کی ٹیم سے ملاقات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوسی کوشش ہوگی کہ عوامی مسائل کو جلد از جلد حل کریں۔ ابھی بھی یوسی 2 میں بہت سے مقام پر کچرا اور مٹی کا ڈھیر موجود ہے۔ جو کہ ہمارے علم میں ہے اور ہم جلد ہی اس کو صاف کرادیں گے۔