شادمان چودہ اے کا نالہ بنا بارش کے اوور فلو ہوگیا ، علاقے سے منتخب رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کا صورتحال پر وزیر بلدیات ناصر شاہ سے رابطہ
شادمان چودہ اے کا نالہ بنا بارش کے اوور فلو ہوگیا ۔ جمال احمد
کراچی : شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے میں موجود نالہ ہر کچھ عرصہ بعد بہنے لگتا ہے۔ آج بھی کچھ ایسا ہی ہوا جب نالے نے سڑک پر بہنا شروع کردیا۔
اس حوالے سے ایم کیو ایم پاکستان ایم پی اے جمال احمد نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ شادمان چودہ اے کا نالہ بنا بارش کے اوور فلو ہوگیا۔ نصرت بھٹو کالونی، کنواری کالونی سے آنے والا نالا شادمان پر اوور فلو۔ کچرہ نہ اٹھانے اور بلاکیج کے باعث نالے کا پانی کچرے کے ساتھ سڑکوں پر آگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج اوور فلو ہونے سے امدورفت میں خلل ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شب رات سے پہلے شادمان قبرستان کے باہر پانی جمع ، اندر داخل ہونا مشکل ہوگیا۔ علاقے سے منتخب رکن سندھ اسمبلی جمال احمد کا صورتحال پر وزیر بلدیات ناصر شاہ سے رابطہ۔ صورتحال کا نوٹس لینے اور فوری کارروائی کا مطالبہ۔