شبِ برات ہمارے لیے محض ایک مذہبی رات نہیں بلکہ اپنے مرحومین سے عقیدت اور دعاؤں کا اظہار کرنے کا موقع ہے۔ نصرت اللہ
شبِ برات کے موقع کے پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن میں قائم دونوں قبرستانوں کا تفصیلی دورہ
کراچی : شبِ برات کے موقع کے پر چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ کے ہمراہ گلبرگ ٹاؤن میں قائم دونوں قبرستانوں کا تفصیلی دورہ کر کے بلدیاتی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے قبرستان میں صفائی ستھرائی، روشنی کے انتظامات اور آنے جانے والے راستوں کی ہمواری کے کاموں کا معائنہ کیا اور مجموعی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ،ڈاریکٹر ایڈمن محمد علی،ایکسین بی اینڈ آر محمد سہیل خان،ا ایک سی این۔ ایم اینڈ ای محمد یاور،سی ایس آئی محمد عدنان اور دیگر بلدیاتی افسران وہ عملہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھا۔
جبکہ متعلقہ افسران نے جاری کاموں پر بریفنگ دی۔چیئرمین نصرت اللہ نے ہدایت کی کہ شبِ برات کے دوران عوام کی بڑی تعداد قبرستان کا رخ کرتی ہے، لہٰذا شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ قبرستان آ نے والے تمام راستے ہموار کر دیے گئے ہیں اور روشنی کے خاطر خواہ انتظامات مکمل ہے اور صفائی کا خصوصی اہتمام یقینی بنایا گیا ہے اور عوام کی سہولت کے لیے دونوں قبرستانوں کے قریب ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے کیمپ بھی لگائے گئے ہیں تاکہ زائرین قبور کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
انہوں نے مزید کہا شبِ برات ہمارے لیے محض ایک مذہبی رات نہیں بلکہ اپنے مرحومین سے عقیدت اور دعاؤں کا اظہار کرنے کا موقع ہے۔ ہماری کوشش ہے کہ عوام جب اپنے پیاروں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کے لیے آئیں تو انہیں صاف، روشن اور پُرسکون ماحول میسر ہو۔ خدمتِ خلق ہی اصل سیاست ہے اور عوامی سہولت ہماری اولین ترجیح رہے گی۔
چیئرمین کا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندے عوام کے خادم ہیں اور عبادت گاہوں اور قبرستانوں کی بہتری بھی اسی خدمت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شبِ برات کے دن ملازمین کی خصوصی ڈیوٹیاں لگائی ہیں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے عملہ ہمہ وقت موجود ہے۔دورے کے دوران علاقہ مکینوں نے بھی بلدیاتی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین کی کاوشوں کو سراہا۔