Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میرا شہر بارشوں اور سیلابوں سے نہیں بلکہ سازشوں سے ڈوبا ہے۔ جاوید صدیقی

اب شہر کے نالوں کی صفائی کا وقت نہیں ہے بلکہ نااہلوں کی صفائی کا وقت ہے۔

0

میرا شہر بارشوں اور سیلابوں سے نہیں بلکہ سازشوں سے ڈوبا ہے۔ جاوید صدیقی

تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بارش سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ بارش کے دوران ہی کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا۔ عوام کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جس پر جنرل سیکٹری کراچی ہیومین رائیٹ فاونڈیشن کے جاوید صدیقی کا اہم بیان سامنے آگیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی شہر میں رہنے والے لوگ کو کے ایم سی کا ٹیکس 4 سو روپے سے بڑاھا کر 750 روپے دینا پڑ رہا ہے۔ اس کا مظلب ہےکہ آمدنی 22 کڑوڑ سے بڑھا کر 32 کڑوڑ ہوگئی ہے۔ پورے پاکستان کو ریونیو جنریٹ کرکے دینے والا شہر کراچی ہے، لیکن کارکردگی کچھ نظر نہیں آرہی ہے۔ میرا شہر بارشوں اور سیلابوں سے نہیں بلکہ سازشوں سے ڈوبا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب شہر کے نالوں کی صفائی کا وقت نہیں ہے بلکہ نااہلوں کی صفائی کا وقت ہے۔

Comments
Loading...