Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

تقریبا 25 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر روڑ کارپیٹنگ بھی کی جائے گی، جس سے ٹاؤن کی مجموعی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف

نیو کراچی ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز

0

ہر گلی اور محلہ ترقی کے ثمرات سے یکساں مستفید ہوگا۔وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر

کراچی : چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے سیکٹ11.اے اور سیکٹر11.ایف کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے پیور بلاک کی تنصیب کے جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا اور موقع پر موجود افسران کو کام کے معیار اور رفتار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر، چیئرمین یوسی 12 عظیم انور، وائس چیئرمین یوسی 9 حنظلہ انور قریشی، ایڈیشنل سینیٹیشن ڈائریکٹر مشتاق خان، انجینیئر صفدر، انجینیئر ساجد صدیقی سمیت دیگر افسران اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

چیئرمین محمد یوسف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں سڑکوں اور گلیوں کی بہتری کے لیے ایک ہزار گلیوں کو پیور بلاک کے ذریعے پختہ کرنے کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے۔ ابتدا میں یہ منصوبہ چھ سو گلیوں تک محدود تھا، تاہم عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے بڑھا کر ایک ہزار گلیوں تک توسیع دے دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیور بلاک کی تنصیب کا کام تیزی سے جاری ہے اور کئی سیکٹرز میں تکمیل کے مراحل میں داخل ہو چکا ہے، جبکہ 1000 گلیوں کے منصوبے کی تکمیل کے بعد تقریباً 25 لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر روڑ کارپیٹنگ بھی کی جائے جس سے ٹاؤن کی مجموعی انفراسٹرکچر میں نمایاں بہتری آئے گی۔چیئرمین کے مطابق سیکٹر 11-اے میں علی مسجد کے اطراف اور اسکول والی گلی جبکہ سیکٹر 11-ایف میں مختلف مقامات پر پیور بلاک کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ بعض مقامات پر کام میں تاخیر واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی جانب سے سیوریج اور پانی کی لائنوں کی مرمت نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی، تاہم ٹاؤن انتظامیہ نے اپنے فنڈز سے سیوریج لائنوں کی مرمت اور نئی لائنوں کی تنصیب کر کے مسئلے کو حل کیا تاکہ بعد میں ترقیاتی کام متاثر نہ ہوں۔محمد یوسف نے کہا کہ ہمارا مقصد وقتی کام نہیں بلکہ پائیدار ترقی ہے، اسی لیے پہلے بنیادی انفراسٹرکچر کو درست کیا جا رہا ہے تاکہ عوام طویل عرصے تک اس سہولت سے مستفید ہو سکیں۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پیور بلاک کا کام نیو کراچی ٹاؤن کے تمام سیکٹرز میں بلا تفریق جاری رکھا جائے گا۔آخر میں انہوں نے کہاہم خوبصورت محلے اور خوبصورت ٹاؤن کے وژن کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، انشائ اللہ بہت جلد نیو کراچی ٹاؤن ایک مثالی اور صاف ستھرا علاقہ بن کر ابھرے گا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین نیوکراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ہر گلی اور محلے میں ترقی کے ثمرات سے یکساں مستفید ہو اور صرف یہ گلیوں کو تعمیر کرنے کا مشن نہیں بلکہ عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے کا مشن ہے جب گلیاں صاف اور پختہ ہوں گی تو بچوں سے لے کر بزرگوں تک ہر شہری کو سہولت اور تحفظ کا احساس ملے گا اور یہی ہماری اصل کامیابی ہے

Comments
Loading...