ایران کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پْرعزم ہیں۔ مراد علی شاہ
ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد
ایران کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پْرعزم ہیں۔ مراد علی شاہ
کراچی : ایران کے صوبہ خراسان رضوی کے گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی وزیراعلیٰ ہاؤس آمد۔ وزیراعلیٰ سندھ اور ایرانی گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کابینہ کے ارکان، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ اور وزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکریٹری آغا واصف شریک، دونوں کے درمیان ثقافتی و اقتصادی تعلقات فروغ دینے پر اتفاق۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، تاریخ اور ثقافت کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ ایران کے ساتھ کئی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے پْرعزم ہیں۔ آج ہم کئی معاہدوں پر دستخط بھی کرنے جارہے ہیں۔ سندھ کی ایک زمانے میں سرکاری زبان بھی فارسی تھی۔
ایرانی گورنر ڈاکٹر غلام حسین مظفری نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان کئی شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ہمارے پاکستان کے ساتھ تقافتی تعلقات بڑے واضح ہیں۔ علامہ اقبال اور دیگر شاعروں کی فارسی میں شاعری اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
ایران کے صوبائی گورنر نے وزیراعلیٰ سندھ کی مہمان نوازی کی تعریف کی، ترجمان
وزیراعلیٰ سندھ نے ایران کے صوبائی گورنر سے اپنے کابینا کے ارکان کا تعارف کروایا۔