Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں مختلف قرارداد پیش

چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا

0

گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں مختلف قرارداد پیش

کراچی : چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کی زیر صدارت گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کا باضابطہ اجلاس ٹاؤن کونسل کارپوریشن گلبرگ میں منعقد ہوا اجلاس میں ٹاؤن وائس چیئرمین محمد الیاس، میونسپل کمشنر عبدالحمید سہاگ، ڈائریکٹر کونسل سلیم احمد صدیقی اور خواتین کونسلرز نے شرکت کی (عام)اجلاس مورخہ29 جنوری 2025 بمقام ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گلبرگ میں منعقدہوا۔

اجلاس کے آغاز میں تلاوت کلام پاک،مطالعہ حدیث اورنعت رسول مقبول ؐ پیش کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹاؤن کی منتخب کونسل کے (عام) اجلاس میں پیش ہونے والی قراردادوں کی تفصیلات درجہ ذیل ہیں۔

گلبرگ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ملازمین کو ماہانہ پینشن اور دیگر بقایا جات کی ادائیگی کو گورنمنٹ رولز کے مطابق ہوگی۔

محکمہ تعلیم سے منسلک عارضی استادتذہ کی کم از کم اجرت حکومت سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرنے کی منظوری۔

گلبرگ ٹاؤن کی حدود میں واقع کھیل کے میدان پارک و گرین بیلٹ پر پرائیویٹ پارٹیوں کو دی گئی تمام اراضی کے اجازت نامے معاہدے کی منسوخی۔

انٹر بورڈ میں کراچی کے طالب علموں کے نتائج میں کھلی زیادتی پر اظہار افسوس۔

کراچی اور دیگر یونیورسٹیز میں بیوروکریٹس کا بطور وائس چانسلر تقرری پر احتجاج۔

بجلی کے مہنگے بلوں پر کمی کے لیے عوامی حمایت میں قرارداد پیش کی گئی۔

یونان کشتی حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر رنج و غم اور اظہار یکجتی کا اظہار۔

شام اور یمن میں ہونے والی بمباری اور اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت۔

یہ قراردادیں اجلاس میں پیش کی گئی تمام قراردادیں متفقہ طور سے منظور کرلی گئیں۔ آخر میں چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ نے تمام اراکین کونسل کا شکریہ ادا کیا اور دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا۔

Comments
Loading...