پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے بلا کسی غرض کے اس وقت ان تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ احمد رضا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی اور بالخصوص ڈسٹرکٹ کورنگی میں ترقیاتی کاموں اور یہاں کے عوام کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات ہیں۔ احمد رضا
پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے بلا کسی غرض کے اس وقت ان تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔ احمد رضا
کراچی (اسٹاف رپورٹر) انفارمیشن سیکریٹری ڈسٹرکٹ کورنگی و چیئرمین یوسی 8 کورنگی احمد رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندے بلا کسی غرض کے اس وقت ان تمام علاقوں میں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں جہاں سے پیپلز پارٹی کا کوئی منتخب نمائندہ بھی نہیں ہے اور اس وقت کسی انتخابات کا وقت بھی نہیں ہے۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کراچی اور بالخصوص ڈسٹرکٹ کورنگی میں ترقیاتی کاموں اور یہاں کے عوام کے مسائل کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرانے کی ہدایات ہیں۔ سندھ حکومت ہو یا کے ایم سی یا پھر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کورنگی سب کے بجٹ میں اس سال کورنگی کے ترقیاتی کاموں پر اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز ای ایریا یوسی 09 لانڈھی ٹاون کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی ایس 93 کامران صابر و دیگر بھی ان کے موجود تھے۔ احمد رضا نے اہلیان علاقہ سے ملاقات کی اور انکو درپیش مسائل سنے۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے احمد رضا کو اپنے مسائل سے آگاہ کیا اور انہیں ان کی یوسی 08 میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہا۔
اس موقع پر احمد رضا نے کہا کہ یہاں سے کوئی بھی منتخب نمائندہ پیپلزپارٹی کا نہیں مگر ہم ہی وہ واحد جماعت ہیں جو آپکے درمیان موجود ہیں اور آپکے مسائل حل کریں گے۔ یہاں سے جتنے والے دوبارہ کبھی یہاں نہیں آئے ، ڈیفنس سے کورنگی پر تبدیلی کے نام پر مسلط ہونے والے کبھی کورنگی کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔
احمد رضا نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہی عوام کی اصل ترجمان جماعت ہے اور ہم آپکے مسائل حل کریں گے بعد میں ووٹ کی بات ہوگی ، ابھی 3 سے 4 سال کوئی انتخابات نہیں مگر ہم آپ میں موجود ہیں کیونکہ عوام ہماری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس سال صوبائی، شہری اور ٹاؤن تینوں کے بجٹ میں کورنگی ڈسٹرکٹ جس میں آنے والے تمام ٹائونز کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں رکھی گئی ہیں اور یہ سب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر کورنگی ڈسٹرکٹ کے عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ 1 سے 2 سال کے دوران ڈسٹرکٹ کورنگی میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی اور یہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کام تو صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی کرواتی ہے۔