Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

0

کراچی میں اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے منفرد اسٹائل کے باعث مشہور ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بنگوار کو سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ہاظم بنگوار فیشن ڈیزائننگ میں بیچلرز کی ڈگری بھی حاصل کرچکے ہیں. انہوں نے ماضی میں نہ صرف ماڈلنگ کی بلکہ، شاعری اور افسانہ نگاری بھی کی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر ہاظم بھنگوار نے نارتھ ناظم آباد میں مختلف کام کرے جن میں ان کو عوام کے درمیان کافی مقبولیت ملی۔

Comments
Loading...