وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے ون ونڈو پراپرٹی ٹیکس کاونٹر کا افتتاح کیا
پراپرٹی ٹیکس کی آمدنی سے ناظم آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی: نعمان صدیقی
ناظم آباد ٹاون میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول کے لئے ون ونڈو کاونٹر کا قیام
کراچی : ناظم آباد ٹاون میں پراپرٹی ٹیکس کے حصول کے لئے ون ونڈو کاونٹر کا قیام، وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے ون ونڈو پراپرٹی ٹیکس کاونٹر کا افتتاح کیا، اس موقع پر میونسپل کمشنر اطہر سعید خان، ڈائریکٹر ٹیکسز آصف بیگ، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر کونسل عبید عالم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ طلعت محبوب، و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر وائس چیئرمین نعمان صدیقی نے کہا کہ سندھ حکومت نے اگست میں پراپرٹی ٹیکس ٹاونز کے حوالے کیا، جو کہ خوش آئند بات ہے کیونکہ اس ٹیکس کی آمدنی سے ناظم آباد ٹاون کی تعمیر و ترقی کی رفتار میں تیزی آئے گی، ناظم آباد ٹاون میں ون ونڈو آپریشن کاونٹر کے قیام کا بنیادی مقصد پراپرٹی ٹیکس کی بروقت وصولی اور عوام کو ٹیکس کی ادایئگی کے حوالے سے سہولت فراہم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے تین ماہ میں ناظم آباد ٹاون کے ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے پراپرٹی ٹیکس کی مد میں ایک کروڑ سولہ لاکھ روپئے وصول کئے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس ون ونڈو کاونٹر کے قیام کے بعدٹیکس کی وصولی کام مزید بہتر انداز میں کیا جاسکے گا، بعد ازاں انہوں نے ناظم آباد ٹاون کے کمپلین سیل کا بھی دورہ کیا،