Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

پاکستانی ماڈل روما مائیکل کی ریمپ واک نے تہلکا مچا دیا

حال ہی میں مس گرینڈ انٹرنیشنل 2024 میں پاکستانی ماڈل روما مائیکل کی بکنی میں ریمپ واک سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی

0

پاکستانی ماڈل روما مائیکل کی ریمپ واک نے تہلکا مچا دیا

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ماڈل نے مس ​​ورلڈ گرینڈ شو میں شرکت کی۔ روما کا تعلق لاہور سے ہے اور اس نے یونیورسٹی آف ساؤتھ ایشیا سے بی ٹیک میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ دو فیچر فلموں اور کئی ٹیلی ویژن ڈراموں میں نظر آ چکی ہیں، جن میں تم زندگی ہے، کہے دل جِدھر اور پیاری نیمو میں قابل ذکر کردار شامل ہیں۔ وہ کانز فیشن ویک، مس چارم انٹرنیشنل اور دبئی فیشن شو میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ ’’واہ! پاکستان رکاوٹوں اور اصولوں کو عبور کر رہا ہے!!‘‘۔ جس کے بعد پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر ایک تہلکا مچ گیا۔ پاکستان میں لوگوں نے ان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک ان کا کوئی بھی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔


.

Comments
Loading...