ایودھیا کے ایک انتہا پسند مذہبی رہنما نے عامر خان کو قتل کرنے والے کے لیے 5 کروڑ روپے کے انعام کا اعلان کردیا۔
عامر خان نے اپنی زندگی اور کیریئر کے دوران مختلف قسم کی دھمکیوں اور شدید تنازعات کا سامنا کیا۔
تفصیلات کے مطابق عامر خان کو اپنے پورے کیرئیر میں مختلف قسم کی دھمکیوں اور شدید عوامی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، بنیادی طور پر ان کے واضح سماجی خیالات، ان کی فلموں اور ان کی ذاتی زندگی کی وجہ سے۔
عامر خان کو اپنی شادی کی خبروں کے بعد مختلف انتہا پسند گروپوں کی جانب سے شدید غم و غصے اور عوامی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ کچھ مذہبی شخصیات نے اداکار کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دیے، جس کی وجہ سے ان کی حفاظت کا مطالبہ کیا گیا۔
حال ہی میں انتہا پسند جماعت کے ایک پنڈت نے عامر خان کو قتل کرنے والے کو 5 کڑوڑ انعام دینے کا اعلان کیا اور اس کے ساتھ ساتھ اس پر جو بھی کیس ہوگا اس کا پورا خرچہ اٹھانے کو بھی کہا۔ اس کے بعد انتہا پسند جماعتوں نے مختلف شہروں میں عامر خان کے خلاف ریلیاں نکالی اور ان کے پتلے کو بھی جلایا۔