Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

محبت اور اس محبت میں جھومتے ہوئے 15 سال۔ ماہرہ خان

0

ماہرہ حفیظ خان ایک پاکستانی اداکارہ ہیں جو فلموں اور ٹیلی ویژن میں اپنے کام کے لیے جانی جاتی ہیں۔ پاکستان کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شامل، انہوں نے متعدد اعزازات حاصل کیے ہیں جن میں سات لکس اسٹائل ایوارڈز اور آٹھ ہم ایوارڈز شامل ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے انتہائی عزیز… میرے سب سے قیمتی ’ہمسفر‘، 15 سال۔ محبت کرنے اور اس محبت کے سرور میں کھوئے رہنے کے 15 سال۔ زندگی کے آگے، اور ان کرداروں کے آگے سرِ تسلیمِ خم کرنے کے 15 سال جنہیں میں نے خود چنا یا جو میرے لیے چنے گئے۔۔۔ یہ ایک عجیب اور خوشگوار احساس ہے کہ ’مٹی دے باوے‘ کی نشریات ٹھیک اسی دن ہو رہی ہیں جس دن اتنے برس قبل ’ہمسفر‘ نشر ہوا تھا۔

اور اگرچہ بہت کچھ بدل گیا ہے۔۔۔ لیکن آپ سب میرے لیے ویسے ہی ہیں۔ میرا مستقل سہارا۔ میری ریڑھ کی ہڈی اور میری طاقت۔ خرد سے لے کر بلو تک۔۔۔ میرا دل صرف اور صرف شکر گزاری کے جذبات سے سرشار ہے۔

آپ سب کے نام۔۔۔ زندگی بھر ایک دوسرے کا ہمسفر بنے رہنے کے نام؛ دعا ہے کہ کبھی جدائی نہ ہو۔۔۔ کبھی بے وفائی نہ ہو 🙂 آمین۔

Comments
Loading...