گھر میں موجود صوفے سے سسکی کی آوازیں، کنگ کوبرا کا گھر
گھر میں 5 فٹ کا کنگ کوبرا صوفے کے نیچے چھپا ہوا پایا گیا۔
گھر میں موجود صوفے سے سسکی کی آوازیں، کنگ کوبرا کا گھر
تفصیلات کے مطابق ایک مقامی سانپ پکڑنے والے کو کوٹا کے ایک گھر میں اس وقت بلایا گیا جب وہاں رہنے والے ایک شخص کو اپنے گھر میں موجود صوفے کے اندر سے کچھ عجیب سی آوازیں سنائی دینے لگیں۔
آدمی کا کہنا تھا مجھے سوفے میں سے سسکیوں کی آوازیں سنائی دیتی تھیں۔ جس کے بعد اس نے اپنے گھر میں ایک وہاں کے سانپ پکڑنے والے کو بلایا۔ اس نے جب صوفے کو دیکھا تو اس میں سے 5 فٹ کا کنگ کوبرا چھپا ہوا پایا گیا۔
گھر کا مالک بابولال مرانڈی یہ سب دیکھ کر ڈرگیا۔ فل حال اس زہریلے سانپ کو آخر کار نکال کر قریبی جنگلاتی علاقے میں چھوڑ دیا گیا۔