نظریے اور مینڈیٹ کو بیچنے والے ووٹ کے مستحق نہیں۔ آفاق احمد
انتخابات احتساب کا بہترین زریعہ ہے۔ آفاق احمد
نظریے اور مینڈیٹ کو بیچنے والے ووٹ کے مستحق نہیں۔ آفاق احمد
کراچی : چیئرمین آفاق احمد کی زیر صدارت مرکزی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں آئندہ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت ہوئی، اجلاس میں تمام تیاریوں کے بعد عین وقت پر انتظامیہ کی طرف جلسے کی اجازت نہ دینے اور اس سے پیدا ہونے والی صورتحال پر بھی غور ہوا۔
آفاق احمدنے مرکزی قائدین کو ہدایت کی کہ جناح ٹاؤن کی عوام کے شایانِ شان پوری طاقت سے جناح ٹاؤن میں دوبارہ جلسے کی تیاریاں کی جائے، اورجلسے کی تاریخ کے اعلان سے پہلے انتظامیہ سے تحریری شکل میں اجازت نامہ حاصل کیا جائے۔
آفاق احمد نے مرکزی قائدین کو سندھ کے شہری علاقوں میں عوامی رابطہ مہم کو تیز کرنے کی ہدایت کی آفاق احمد نے کہا کہ انتخابات کسی بھی ملک میں احتساب کا بہترین زریعہ ہوتے ہیں، بدقسمتی سے پاکستان میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے بعد سے انتخابات میں انجیئرنگ کو ملکی مفاد قرار دیکر ہر انتخابات کا حصہ بنایا جاتارہا اس عمل نے انتخابی عمل سے عوام کی دلچپسی کو بری طرح متاثرکیاہے۔
اگر یہ عمل نہ رکا اورآئندہ انتخابات بھی شفاف، غیر جانبدار انہ اور منصفانہ ہونے کے بجائے انجنیئرنگ زدہ ہوئے تو انتخابات سے عوام کا اعتماد مکمل طور پر اٹھ جائیگا، جو ملکی مفادمیں نہیں۔
آفاق احمد نے کہا کہ مہاجر نظریے اور عوامی میندیٹ بیچنے والے عوام کے وؤٹ کے مستحق نہیں عوام انہیں مسترد کردینگے۔