میئر کراچی نے صدر اور اولڈ سٹی ایریا کے رہائشیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا۔
کراچی : میئر کراچی نے صدر اور اولڈ سٹی ایریا کے رہائشیوں کا سب سے بڑا مسئلہ حل کر دیا۔
عوامی اعتماد کا ایک اور ثمر سامنے آ گیا۔ میٹھا در، کھارا در، بمبئی بازار، جوریہ بازار اور اطراف میں رہنے والے تین لاکھ سے زائد افراد کے لیے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ 35 سال سے بند نور محمد بلوچ پمپنگ اسٹیشن کو دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی فراہمی بحال ہو گئی ہے۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کر کے اولڈ سٹی ایریا کا دیرینہ اور اہم مسئلہ حل کر دیا۔