عرفی جاوید کے خلاف ممبئی پولیس کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج
ارفی جاوید کو زیادہ تر لوگ ان کے کم کپڑوں کی وجہ سے جانتے ہیں۔
عرفی جاوید کے خلاف ممبئی پولیس کو بدنام کرنے کا مقدمہ درج
بھارت: ارفی جاوید، ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ اور سوشل میڈیا کی شخصیت ہے۔ اپنی منفرد فیشن سینس اور سوشل میڈیا پر موجودگی کے لیے مشہور ہیں۔ عرفی جاوید نے اپنے کیریئر کا آغاز صابن اوپیرا میں کرداروں سے کیا اور 2021 میں ووٹ کے ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 1 میں نمودار ہونے کے بعد شہرت حاصل کی۔
عرفی جاوید کو زیادہ ترلوگ ان کے کم کپڑوں کی وجہ سے جانتے ہیں۔ کیونکہ اس کی وجہ سے وہ اکثر نیوز اور سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوتی ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آیا جس میں ممبئی پولیس عرفی جاوید کو گرفتار کرتی نظر آرہی ہے۔
ان سے نفرت کرنے والوں نے اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب وائرل کیا اور اس کے ساتھ لکھا کہ عرفی جاوید کو کم کپڑے پہننے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا۔
جبکہ ایسا کچھ نہیں تھا ان کی نئی سوشل میڈیا فلم کا ایک ٹریلر تھا۔ جس کو لوگوں نے کچھ اور سمجھ کر وائرل کردیا۔