Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

کلک کے تحت کے ایم سے نے 400 سڑکوں اور پیچ ورک کا کام کیا تھا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

ہم پہلے مرحلے میں اہم شاہراہوں اور دوسرے مرحلے میں چھوٹی اور گلی کوچوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پیچ ورک کو کام شروع کردیا جائے گا۔سعید غنی

0

کلک کے تحت کے ایم سے نے 400 سڑکوں اور پیچ ورک کا کام کیا تھا۔ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کا سلسلہ طویل ہوا ہے اور جیسے ہی یہ سلسلہ ختم ہوگا، ہم پہلے مرحلے میں اہم شاہراہوں اور دوسرے مرحلے میں چھوٹی اور گلی کوچوں میں سڑکوں اور گلیوں میں پیچ ورک کو کام شروع کردیا جائے گا۔ کلک کے تحت کے ایم سے نے 400 سڑکوں اور پیچ ورک کا کام کیا تھا، جس میں 14 سے 15 پر حالیہ بارشوں کے بعد مسائل آئے ہیں اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔ ان بات کا خیالات انہوں نے پیر کے روز سندھ اسمبلی میں اپوزیشن ارکان کی جانب سے دلائو نوٹس کے جواب میں کیا۔

اپوزیشن رکن محمد شبیر کی جانب سے حالیہ بارشوں کے بعد ان کے حلقہ میں سڑکوں کے ٹوٹنے اور اس کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات کے سوال پر سعید غنی نے کہا کہ معزز ایم پی اے نے جس معاملہ پر توجہ دلائی ہے، یہ صورتحال صرف ایک حلقہ یا کراچی کی نہیں بلکہ یہ صورتحال صوبہ بھر میں بارشوں کے بعد پیش آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ مون سون بارشوں کا سلسلہ طویل اور کئی فیز میں تاحال جاری ہے اور اس صورتحال میں ہم کسی قسم کا پیچ ورک تک نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے کراچی میں کے ایم سی اور تمام ٹاؤنز کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سروے کرلیں کہ کہاں کہاں سڑکوں اور گلیوں میں پیچ ورک ہونا ہے اور جیسے ہی بارشوں کا سلسلہ رکے گا ہم فوری طور پر کام شروع کردیں گے۔ سعید غنی نے کہا کہ پہلے مرحلے میں میں سڑکوں کا جبکہ دوسرے اور تیسرے مرحلے میں اندرونی سڑکوں اور گلیوں کا کام مکمل کیا جائے گا۔ اپوزیشن رکن محمد عامر صدیقی کے اسی طرح کے توجہ دلائو نوٹس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معزز رکن نے اپنے توجہ دلائو نوٹس میں یہ کہا ہے کہ 20 سے 30 ملی میٹر صرف بارش ہوئی ہے، یہ درست نہیں ہے۔ کئی جگہ 200 سے 250 ملی میٹر کی مختلف نوعیت کی بارشیں ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ برس بھی اور اس سے قبل بھی بہت بارشیں صوبہ سندھ اور بالخصوص کراچی میں ہوئی تھی، جس کے بعد بھی سڑکیں خراب ہوئی تھی اور کلک کے تحت کے ایم سی کو ایک خاطرخواہ رقم فراہم کرکے تقریبا 400 سے زائد سڑکوں کی تعمیر یا پیچ ورک کیا گیا تھا، حالیہ بارشوں سے ان میں سے 14 سے 15 ایسی جگہ ہیں جہاں مسئلہ آیا ہے اور اس پر ہم تحقیقات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو سڑکیں ابھی بنی ہیں یا جن پر پیچ ورک ہوا ہے، اگر ان سڑکوں کو حالیہ بارشوں سے کوئی نقصان ہوا ہے تو ان کے زمےداری کے خلاف ضرور کارروائی ہوگی اور اس حوالے سے ان کے متعلقہ کنسلٹینٹ سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔

Comments
Loading...