Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

سندھ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ مرتضی وہاب

ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے پیاروں کو جلد از جلد ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے۔ میئر کراچی

0

کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب گل پلازا واقعے کے متاثرین رحمان، حسام اور سرفراز کے گھر پہنچ گئے۔ میئر کراچی نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم متاثرین کے اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں، متاثرین کی مکمل بحالی تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے۔ میئر کراچی نے متاثرہ خاندان کے کاروبار کی بحالی کا اعلان بھی کیا۔

میئر کراچی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریسکیو اہلکار تاحال ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ متاثرین کے پیاروں کو جلد از جلد ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے۔

Comments
Loading...