اِن مسائل کے سدباب کے لئے حکومتی کوششیں سوائے زبانی جمع خرچ کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتیں۔ متحدہ اراکینِ اسمبلی
ٹوٹی سڑکیں شاہراہوں کے درمیان موجود پتھارے و تجاوزات کے لگے انبار نے شہریوں کا گزرنا محال کیا ہوا ہے۔ حق پرست اراکینِ اسمبلی
ماہ مبارک میں گراں فروش اور منافع خوروں کو لگام ڈال کر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مناسب و بارعایت نرخوں میں اشیاء خوردنوش کی دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اراکینِ اسمبلی ایم کیو ایم
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ صوبائی اسمبلی نے رمضان المبارک کے موقع پر شہر بھر میں ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے عوامل کو دُور کرنے کا مطالبہ کردیا، حق پرست اراکینِ صوبائی اسمبلی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ٹوٹی سڑکیں شاہراہوں کے درمیان موجود پتھارے و تجاوزات کے لگے انبار نے شہریوں کا گزرنا محال کیا ہوا ہے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے لگا ہے۔ جس کے باعث عوام شدید اذیت کا شکار ہوکر ذہنی مریض بنتی جارہی ہے رہی سہی کسر بے ہنگم ٹریفک نے پوری کر رکھی ہے جس کے سدباب کے لئے حکومتی کوششیں سوائے زبانی جمع خرچ کے اور کچھ دکھائی نہیں دیتیں۔
اراکینِ اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ ماہ مبارک میں گراں فروش اور منافع خوروں کو بھی لگام ڈال کر مہنگائی کی چکی میں پسی عوام کو مناسب و بارعایت نرخوں میں اشیاء خوردنوش کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔