ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ٹاؤن آفس میں پروگرام کمانا سیکھیں اور فنی تعلیم و تربیت کے فارمز مکمل کئے جارہے ہیں
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ٹاؤن آفس میں پروگرام کمانا سیکھیں اور فنی تعلیم و تربیت کے فارمز مکمل کئے جارہے ہیں
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان ہمیشہ سے کراچی میں رہنے والوں کی آواز بن کر سامنے آئی ہے۔ کراچی شہر میں آج کی تاریخ میں بہت سے لوگ بےروزگار ہیں، پھر چاہے وہ خواتین ہو یا مرد۔ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ایسے لوگوں کے لئے ایک پروگرام لانچ کیا گیا ہے۔ جس کا نام انہوں نے پروگرام کمانا سیکھیں اور فنی تعلیم و تربیت رکھا ہے۔
اس حوالے سے مختلف ٹاون میں فارم جمع کئے جارہے ہیں۔ اس موقع پہ شادمان باجی (نگراں ٹاؤن)، راحیلہ باجی (ٹاؤن کمیٹی ممبر)، روزینہ باجی (یوسی 4 انچارج) اور کارکنان باجیاں موجود تھیں۔ جنہوں نے تمام فارم کو حاصل کرنے کے بعد ترتیب دیا۔ ایم کیو ایم پاکستان امید کرتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل کے لئے اس طرح کی کوشش جاری رکھے گی۔