Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

ماضی میں کی جانے والی نا انصافیوں کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ڈاکٹر فاروق ستار کا این اے 241 پاکستان چوک میں منعقد کارنر میٹنگ سے خطاب

0

ماضی میں کی جانے والی نا انصافیوں کا بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے عوامی رابطہ مہم اور کارنر میٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر این اے 241 پاکستان چوک میں کارنر میٹنگ میں عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کو کل کے کامیاب ترین فقید المثال اور عظیم الشان جلسے کی بے انتہا مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ کافی عرصے کے بعد کراچی والوں نے یہ بتادیا کہ وقتی طور پر تو ہمیں تھوڑا اور دیوار سے لگایا جا سکتا ہے اور عارضی طور پر دولت اور پیسے کی بنیاد پر اور خصوصی سرپرستی حاصل کر کے ہماری سیٹیں چھینی جا سکتی ہیں۔ لیکن ہمارے وجود کو ختم نہیں کیا جا سکتا ہمارا جو کردار پاکستان کے قیام میں رہا اسے تاریخ سے مٹایا نہیں جا سکتا اور اگر ہمیں ماضی کی طرح پھر سے موقع ملے اور ہمارے راستے کی رکاوٹیں دور ہوں تو ہم پھر سے واپس اپنی عظمت اپنی عزت اور اپنے کردار کو پاک کرانے کا ہنر رکھتے ہیں اور کل کے جلسے نے یہ ثابت کردیا کہ پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل کراچی کی عظمت کو واپس دلانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ وقت دور نہیں کہ جب کراچی سے پاکستان کو چلایا جائیگا اور پاکستان کو بنانے اور چلانے والے بانیان پاکستان کی اولادیں ہونگی۔ جو کہ آج ہماری درمیان موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 سالوں میں جو کچھ پیپلز پارٹی کی متعصب صوبائی حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا وہ سب کے سامنے ہے لیکن اب اس نا انصافی کا بدلہ لینے وقت آگیا ہے ہم اب ایک ایک نا انصافی کا حساب لینگے اور اس شہر اور صوبے کو اسکے اصلی مقام پر پہنچا کر دنیا کے جدید ترین شہروں کی فہرست میں شامل کرینگے۔اس موقع پر سی او سی ، ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان سمیت حق پرست عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments
Loading...