Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل علاقہ میں جاری سیوریج کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں

نارتھ ناظم آباد یوسی 2 میں سب سے زیادہ کام سیوریج اور پانی کی لائین پر یوسی کی جانب سے کیا گیا ہے۔

0

نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 چئیرمین فرحان سہیل علاقہ میں جاری سیوریج کے کاموں کا جائزہ لے رہے ہیں

کراچی : نارتھ ناظم آباد ٹاون یوسی 2 میں سیوریج کے بہت زیادہ مسائل موجود تھے۔ جماعت اسلامی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ کام سیوریج اور پانی کی لائین پر کیا ہے۔ علاقہ میں بہت سی ایسی گلیاں موجود ہیں۔ جن میں پوری پوری سیوریج لائین تبدیل کرکے نئی ڈالی گئی ہیں۔ ان میں شادمان ٹاون سیکٹر 14-اے اور سیکٹر 14-بی میں سب سے زیادہ کام ہوا ہے۔

ابھی بھی کچھ جگہ ایسی موجود ہیں جہاں کام ہونا باقی ہے اور نارتھ ناظم آباد یوسی 2 چئیرمین ان کاموں کو کرا رہے ہیں۔ شاہ رخ اسپتال کے پیچھے گلی میں تقریباً 5 سیکشن تک نئی سیوریج کی لائن ڈالی گئ۔ چئیرمین فرحان سہیل نے اس کام کا جائزہ بھی لیا اور وہاں موجود لوگوں سے گفتگو بھی کی۔

اس کے ساتھ ساتھ شادمان ٹاون سیکٹر 14-بی میں ایم پی اے جمال احمد کی گلی میں کچھ گھروں کے سیوریج کا مسلہ تھا۔ اس کو ٹھیک کرنے کے لئے ایک گلی سے دورسری گلی میں موجود مین لائین کو اس سے جوڑا گیا ہے۔ علاقہ مکین نے اس پر چئیرمین فرحان سہیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Comments
Loading...