اندا موڑ ٹریفک انٹر سیکشن، نارتھ ناظم آباد پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے سول ورک جاری
کراچی : شہر میں مؤثر ٹریفک سگنلز کی آٹومیشن، اپ گریڈیشن اور تنصیب، اندا موڑ ٹریفک انٹر سیکشن، نارتھ ناظم آباد پر نئے ٹریفک سگنلز کی تنصیب کے لیے سول ورک جاری ہے۔ سیوریج لیکیج کے باعث درپیش مسائل کے حل کے لیے ایگزیکٹو انجینئر سید رضا حسین (ٹریفک انجینئرنگ بیورو)، کے ڈی اے، اور اسسٹنٹ ٹریفک انجینئر وقاص احمد (ٹریفک انجینئرنگ بیورو)، کے ڈی اے نے ورکنگ سائٹ پر ایگزیکٹو انجینئر گوری صاحب، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، نارتھ ناظم آباد کے ساتھ اجلاس منعقد کیا۔
اس موقع پر ایگزیکٹو انجینئر عباس علی خان، میگا پروجیکٹ، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (ڈویلپمنٹ)، کے ڈی اے، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر جنید، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (ڈویلپمنٹ)، کے ڈی اے، اور سب انجینئر عاصم احمد، انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ (ڈویلپمنٹ)، کے ڈی اے بھی موجود تھے۔
متعلقہ افسران نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ اندا موڑ پر سیوریج سے متعلق مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں گے تاکہ ٹریفک سگنلز کی تنصیب کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رکھا جا سکے۔