ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی کا کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار
گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔ متحدہ اراکینِ اسمبلی
ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی کا کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار
کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکینِ قومی اسمبلی نے کراچی میں سحر و افطار کے اوقات میں گیس کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ ماہ صیام کے پہلے روز ہی گیس کی بندش نے سوئی گیس کمپنی کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ہے۔ گیس کی عدم دستیابی نے سفید پوش گھرانوں کو بنا سحری روزہ رکھنے پر مجبور کردیا۔
حق پرست اراکینِ قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نام پر توانائی فراہم کرنے والی کمپنیوں نے عوام کو پریشان کرنا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے باوجود اس کے ہر ماہ بلوں میں اربوں روپے کا اِضافہ بھی ہو جاتا ہے جس کی سنوائی کے لئے کوئی کارسرکار میسر نہیں بنیادی ضروریات کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے متوسط طبقے کا جینا دوبھر کر دیا ہے، اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا گیس کمپنی فی الفور سحر و افطار کے وقت میں بندش کا خاتمہ کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کرے۔