Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون کا نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

محکمہ صحت کے عملے کی حاضری اورصفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ۔

0

میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون کا نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

کراچی : میونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاون صائم عمران کا ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن نیو کراچی ٹاؤن اسلم بیگ کے ہمراہ نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ، صفائی ستھرائی کے کاموں کا جائزہ اور محکمہ صحت کے عملے کی حاضری چیک کی۔

اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ندیم حیدر،محکمہ سینی ٹیشن کے سی ایس آئی ریحان قریشی ودیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔اس موقع پرمیونسپل کمشنر نیو کراچی ٹاؤن صائم عمران نے نیو کراچی ٹاؤن میں محکمہ سینی ٹیشن کی جانب سے جاری صفائی ستھرائی کے کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ملازمین اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔

کوتاہی برتنے والوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کے ساتھ عوام کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا رہے ہیں۔انہوں نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کے امورکو تواتر سے جاری رکھنے کے ساتھ اس میں مزید بہتری لائی جائے علاقوں میں کچرا جمع نہ ہونے دیا جائے۔

انہوں نے وہاں موجود علاقہ مکینوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ گھروں کا کچرا ٹاون کی مختص کردہ جگہوں پر ڈالیں تاکہ علاقے میں جگہ جگہ کچرے کا ڈھیر نہ ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ مختص کردہ جگہوں پر کچرا ڈالنے سے علاقہ صاف ستھراء نظر آئے گا اور محکمہ سینی ٹیشن کا عملہ بر وقت کچرے کو اُٹھا کر ڈمپنگ پوائٹ پر منتقل کرسکے گا۔

Comments
Loading...