میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مسلسل تیسرے روز بھی نالوں کا دورہ
تمام چاکنگ پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر کلئیر رکھے جائیں۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مسلسل تیسرے روز بھی نالوں کا دورہ
کراچی : میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب کا مسلسل تیسرے روز بھی نالوں کا دورہ۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے بلاول چورنگی نالہ، عیسی نگری نالہ، سونگل نالہ، نرسری نالے سمیت شہر کے دیگر نالوں کا دورہ کیا۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ تمام چاکنگ پوائنٹ روزانہ کی بنیاد پر کلئیر رکھے جائیں۔ نالوں کی صفائی کاعمل مزید تیز کیا جائے۔ بڑی شاہراہوں کے ساتھ ساتھ شہر کے مضافاتی علاقوں کے نالوں کو بھی صاف کیا جائے۔ نرسری پر پانی جمع ہونے سے شاہراہ فیصل پرٹریفک بری طرح متاثرہوتا ہے۔ نالوں کی صفائی کا مسلسل جائزہ لیتا رہوں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کثیر رقم خرچ ہونے کے باوجود شہریوں کو تکالیف ہو تو نالے صا ف کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ گجر نالے اور محمود آباد نالے سے تجاوزات ہٹانے سے برساتی پانی کی نکاسی میں مدد ملی ہے۔ دیگر برساتی نالوں سے بھی تجاوزات ختم کریں گے۔ عوام گھروں کا کچرا اور دیگر اشیاء برساتی نالوں میں نہ پھینکیں۔