Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

موٹیل کے قیام سے ملک کے دور دراز علاقوں سے گڑھی خدا بخش بھٹو آنے والے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔ فریال تالپور

شہدائے جمہوریت کی آخری آرام گاہ پر آنے والے عوام کو سہولت فراہم کرنا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ فریال تالپور

0

سندھ : پاکستان پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا نوڈیرو میں گڑھی خدا بخش بھٹو موٹیل کا افتتاح۔ فریال تالپور نے محکمہ ثقافت و سیاحت کی جانب سے قائم کردہ گڑھی خدا بخش بھٹو موٹیل کا افتتاح کیا۔ فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش بھٹو موٹیل آمد، صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت ذوالفقار علی شاہ نے استقبال کیا۔

فریال تالپور نے موٹیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ فریال تالپور کو صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ کی موٹیل کی تعمیر، سہولیات اور انتظامات پر بریفنگ۔

فریال تالپور نے کہا کہ موٹیل کے قیام سے ملک کے دور دراز علاقوں سے گڑھی خدا بخش بھٹو آنے والے عوام کو مزید سہولیات میسر آئیں گی۔ شہدائے جمہوریت کی آخری آرام گاہ پر آنے والے عوام کو سہولت فراہم کرنا قومی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔ گڑھی خدا بخش بھٹو کی تاریخی اہمیت اور عوامی عقیدت کے پیش نظر سہولیات میں مزید بہتری ضروری ہے۔

اس موقع پر پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر و ایم این اے خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے جمیل احمد سومرو، ایم پی اے سہیل انور سیال، پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری و ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیئرمین اعجاز احمد لغاری، عبدالفتاح بھٹو اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

Comments
Loading...