بچوں کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں لوڈشیڈنگ میں وہ امتحانات کیسے دینے جائیں گے ۔ منعم ظفر
ہم کراچی کے ہر مسئلے پر کراچی کی آواز بنیں گے۔ منعم ظفر
بچوں کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں لوڈشیڈنگ میں وہ امتحانات کیسے دینے جائیں گے ۔ منعم ظفر
کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہم کراچی کے ہر مسئلے پر کراچی کی آواز بنیں گے۔ کے الیکٹرک جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ کراچی کے شہری ذہنی کوفت کا شکار ہو گئے ہیں۔ 17 سے۔ 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ عوام کو سہولت دینے کے بجائے لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھتا جا رہا ہے۔ کے الیکٹرک جب سرکاری تحویل میں تھا اس وقت سبسڈی کم تھی۔ اب پرائویٹ ہونے کے بعد سبسڈی بھی بڑھا دی گئی۔ کے الیکٹرک صارفین کی تعداد میں 90 فیصد اضافہ ہوہے۔ صارفین کی تعداد 17 لاکھ سے بڑھ کر 34 لاکھ ہوگئی ہے۔ نیپرا حکومت اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اس معاملے پر چیئرمین نیپرا کو خط بھی لکھا ہے۔ ہم کراچی کیمے عوام کا مقدمہ پوری طرح پیش کریں گے۔ تمام زیادتیوں پر بات ہوگی۔ کے الیکٹرک کے ظالمانہ اقدامات پر 7 مئی کو کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر پریس کانفرنس کریں گے۔ بچوں کے امتحانات شروع ہونے والے ہیں لوڈشیڈنگ میں وہ امتحانات کیسے دینے جائیں گے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ کے الیکٹرک اپنے تمام وعدے پورے کرے۔ بجلی نہ ہونے کے باعث شہر میں پانی کا بھی مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ کے فور کا منصوبہ تاحال سست روی کا شکار ہے۔ آئندہ چار پانچ سال تک یہ منصوبہ پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ ہم کراچی کا مقدمہ لڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنا پڑا تو وہ بھی کریں گے۔ اس وقت جامعہ کراچی میں تدریسی عمل رکا ہوا ہے۔ شام کی کلاسز کے اساتذہ کو پچھلے ڈیڑھ سال سے تنخواہیں نہیں ادا کی جارہیں۔ جامعہ کراچی کے اساتذہ پچھلے سات دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعہ کراچی کے معاملات کو بہتر طریقے کے چلائیں۔ جامعہ کراچی کو 2 ارب روپے کی گرانٹ دی جائے۔ اساتذہ اور طلباء کے مسائل ان کے ساتھ بیٹھ کر حل کریں۔ صدر زرداری نے کہا کہ کراچی میں جلد از جلد سیف سٹی پراجیکٹ شروع کیا جائے۔ میں ان سے پوچھنا چاہوں گا کہ کیا وجہ ہے کہ سیف سٹی منصوبہ اب تک رکا ہوا ہے۔ اس پر صوبائی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔ ہم کراچی کے ہر مسئلے پر کراچی کی آواز بنیں گے۔