Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

مزکورہ سیوریج لائن کو تبدیل کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔ محمد یوسف

نیو کراچی ٹاوَن کی تباہ حال سیوریج لائنوں کی مرمت و تبدیلی کا کام مرحلہ وار کیا جارہا ہے ۔ محمد یوسف

0

مزکورہ سیوریج لائن کو تبدیل کرکے عوامی شکایات کا ازالہ کیا جارہا ہے ۔ محمد یوسف

کرچی: چیئرمین نیو کراچی ٹاوَن محمد یوسف کا یونین کمیٹی نمبر09کے علاقہ مکینوں کی شکایت پرسیکٹر الیون ڈی کا دورہ ۔ سیکٹر الیون ڈی چڑھائی اسٹاپ پر مزکورہ سیوریج کی لائن کی تبدیلی کا معائنہ۔ اس موقع پر وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاوَن شعیب بن ظہیر،یونین کمیٹی نمبر 09 کے وائس چیئرمین حنظلہ انور قریشی ،یونین کونسل09 کے ممبران و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر چیئرمین نیو کراچی ٹاوَن محمد یوسف نے کہا کہ یونین کمیٹی نمبر09 میں سیوریج کی لائن کی خستہ حالی سے علاقہ مکین گزشتہ کئی ماہ سے ذہنی اذیت سے دو چار تھے ،عوامی شکایات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے نیو کراچی ٹاوَن کے فنڈ سے سیوریج لائن کو تبدیل کیا جارہاہے اس لائن کی تبدیلی سے علاقے میں گندہ پانی جمع نہیں ہوگا اور علاقہ مکین سکون کا سانس لینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیوریج لائن کی تبدیلی سے جمع شدہ گندے پانی سے بدبو اور تعفن کا خاتمہ ہوگا، گندے پانی کے اجتماع کی وجہ سے علاقے میں مچھروں کی بھرمار ہورہی تھی جس کی وجہ سے مختلف بیماریا ں جنم لے رہی تھیں ۔ چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاوَن میں سیوریج کا بوسیدہ اور ناکارہ سسٹم ہونے سے آئے دن مختلف یونین کمیٹیز میں سیوریج کا پانی جمع ہوتا رہتا ہے جس سے اہلیان نیو کراچی ٹاون بری طرح متاثر ہوتے ہیں ۔ جبکہ علاقہ مکینوں کی متعدد بار واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے عملے سے شکایات کے باوجود واٹر اینڈ سیوریج بورڈ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے کوئی اقدام نہیں کرتاہے ۔

واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران و ذمہ داران اپنی ذمہ داری کو سمجھتے ہوئے ان عوامی مسائل کو بر وقت حل کریں تاکہ اہلیان نیو کراچی ٹاوَن سکھ کا سانس لے سکیں ۔ اس موقع پر علاقہ مکینوں نے اپنے درینہ مسئلے سیوریج لائن کی تبدیلی پر چیئرمین نیو کراچی ٹاوَن اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اِن کی کاوشوں کا خیر مقدم کیا ۔

Comments
Loading...