Karachi Alerts News - KAN
News and Updates

جامعہ کراچی کا معیار بلند رکھنے کیلئے ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس سے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے۔ اراکینِ سندھ اسمبلی

انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اراکینِ سندھ اسمبلی

0

جامعہ کراچی کا معیار بلند رکھنے کیلئے ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس سے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے۔ اراکینِ سندھ اسمبلی

کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی معید انور، انجینئر عثمان اور عبداللہ شیخ نے جامعہ کراچی کا دورہ کیا، اور وہاں احتجاج پر مجبور اساتذہ اور ملازمین سے اظہار یک جہتی کیا۔ اس موقع پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی، پروفیسر لیکچرر ایسوسی ایشن اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور انکے مطالبات کی بھرپور حمایت کی۔

انتظامیہ کی جانب سے کیئے جانے والے اوچھے ہتھکنڈوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور جامعہ کراچی کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اساتذہ اور ملازمین کے واجبات فوری طور پر ادا کیئے جائیں، جامعہ کراچی کا معیار بلند رکھنے کیلئے ایسا راستہ اختیار کیا جائے جس سے اساتذہ اور ملازمین کو احتجاج کا راستہ اختیار نہ کرنا پڑے۔

اراکینِ سندھ اسمبلی نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ جلد از جلد معاملات کو بات چیت کے زریعے حل کرے گی۔

Comments
Loading...