اقرا یونائیٹڈ ایجوکیشنل اکیڈمی میں اسٹوڈنٹ لیڈرشپ الیکشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔
تعلیم کے ساتھ تربیت، علم کے ساتھ کردار اور قیادت کے ساتھ خدمت۔ حافظ سید عمران علی
تفصیلات کے مطابق اسٹوڈنٹ لیڈرشپ الیکشن 2026–27 کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ، 24 اکتوبر 2026ء، اکیڈمی میں اسٹوڈنٹ لیڈرشپ الیکشن کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ تقریباً 90 فیصد طلبہ و طالبات نے اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ہیڈ بوائے، ہیڈ گرل، پریفیکٹس اور مانیٹرز کا انتخاب کیا۔
حافظ عمران علی نے کہا کہ اس سرگرمی کا مقصد بچوں میں امانت، دیانت، نظم و ضبط، مشاورت، احساسِ ذمہ داری اور اسلامی اخلاق و کردار کو فروغ دینا ہے، تاکہ وہ مستقبل میں باکردار اور ذمہ دار شہری بن سکیں۔
مہمانانِ گرامی میں جناب طارق مجتبیٰ (امیرِ جماعت اسلامی ضلع شمالی)، جناب احمر انور خان (پرنسپل عثمان پبلک اسکول)، جناب امید علی قاضی (چیئرمین)، حافظ سید عمران علی (وائس چیئرمین)، جناب جاوید کریم، جناب محفوظ قریشی، جناب زکی زبیر، جناب علی گل اور جناب سر تنزیل احمد (پرنسپل الایمان پبلک اسکول) سمیت دیگر معززین نے شرکت فرمائی۔
حافظ عمران علی نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ ان شاء اللہ! علمی و تحقیقی سرگرمیوں، آئی ٹی، بزمِ ادب، تقریری مقابلوں، کھیلوں اور اسلامی و اخلاقی تربیت کے ذریعے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا۔ ہم تمام معزز مہمانوں، اساتذہ کرام، کوآرڈینیٹرز، وائس پرنسپل، انچارجز، معاونین اور والدین کے تہِ دل سے شکر گزار ہیں، جن کے تعاون سے یہ سرگرمی کامیاب ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پیغام: تعلیم کے ساتھ تربیت، علم کے ساتھ کردار اور قیادت کے ساتھ خدمت!۔ اللہ تعالیٰ ہماری کوششوں کو قبول فرمائے اور ہمارے بچوں کو علمِ نافع، حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!۔
