اب تمام ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن کی تصدیق جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ وزیر منصوبہ بندی جام خان شورو
وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی کے دفتر میں اہم اجلاس
کراچی : وزیر منصوبہ بندی و ترقی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی کے دفتر میں اہم اجلاس۔ اجلاس میں چیئرمین منصوبہ بندی و ترقی سید نجم احمد شاہ سمیت متعلقہ افسران کی شرکت۔ اجلاس میں ترقیاتی اسکیموں کی نگرانی کے لیے پہلی مرتبہ ایک جدید کمپیوٹر سافٹ ویئر کے استعمال کرنے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،۔
صوبائی وزیر جام خان شورو نے کہا کہ اس کمپیوٹر سافٹویئر کے استعمال سے منصوبوں کی مانیٹرنگ میں مزید بہتری آئے گی۔ اب تمام ترقیاتی منصوبوں کی لوکیشن کی تصدیق جی پی ایس سسٹم کے ذریعے کی جائے گی۔ جبکہ پرانے طریقہ کار میں موجود ڈیٹا کی براہِ راست جانچ بھی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام نئے ترقیاتی منصوبوں کو عالمی ترقیاتی اہداف (ایس ڈی جی) کے مطابق ترتیب دیا جائے۔ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی جانچ پڑتال تھرڈ پارٹی سے کرائی جائے تاکہ کام کے معیار اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔
ان اہداف کے حصول کے لیے 16 ارب روپےدرکار،جبکہ اس مقصد کےلیے26افسران کوفوکل پرسن مقرر کیا ہے،افسران کی صوبائی وزیر کو بریفنگ۔ اجلاس میں آئی ٹی ٹیم اور افسران کی کمی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیااور ضلعی سطح پر دستیاب ڈیٹا کے مؤثر استعمال پر زور دیا گیا۔
جام خان شورو نے مزید کہا کہ تمام محکمے گائیڈ لائنز کے تحت جاری اور نئی ترقیاتی اسکیمیں ایڈ کریں گے۔ سندھ میں ڈسٹرکٹ اے ڈی پی کےتحت7,500ترقیاتی اسکیمیں جاری ہیں۔